پاکستان ویسٹ انڈیز کا تیسرا میچ بھی بارش کے باعث بے نتیجہ ختم
گیانا:پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی صرف8بالز کھیلے جانے کے بعد بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کرنا پڑا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کا تیسرا میچ بھی گیانا ہی میں شیڈول تھا جو پہلے بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم جب ٹاس ہو جانے کے باعث میچ شروع ہوا تو صرف آٹھ بالز کھیلی جاسکیں، محمد حفظ نے پہلا اوور کیا جب کہ وسیم جونئر صرف دو بالز ہی کرا پائے تھے کہ شدید بارش شرو ع ہو گئی۔
ر ویسٹ انڈیز نے بغیرنقصان کے 15 رنزبنائے تھے آندرے فلیچر 14 اورکرس گیل ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے میدان سے باہر آئے لیکن اس کے بعد دونوں ٹیموں نے طویل انتظار کیا مگر بارش نے انھیں دوبارہ گراونڈ کا رخ کرنے کا موقع نہ دیا۔
واضح رہے کہ 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 سے برتری حاصل ہے، پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا جبکہ دوسرے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی اور تیسرا بھی بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا۔
سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی 3اگست کو کھیلا جائے گا اور اگر بارش پھر ایسے ہی رکاوٹ بنی تو نتیجہ ایک صفر سے پاکستان کے حق میں آئے گا ہار ا تو سیریز برابر ہو جائے گی،تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی اور شاہین شاہ کی جگہ حارث روف کو موقع دیا گیا۔
Comments are closed.