حلیمہ سلطان بھی ترکی میں لگی آگ پر افسردہ ہو گئیں


اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترکی کے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان نے ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترک زبان میں جاری کیے گئے بیان میں ترکی کی اداکارہ حلیمہ سلطان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی حادثے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔

ٹوئٹر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حلیمہ سلطان نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے تحریر کیا کہ وہ اس واقعے کے بعد ناقابلِ بیان حد تک افسردہ ہیں، اسرا بیلگیچ نے آتشزدگی سے نقصان پر دکھ کااظہار کیا۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 180 افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے او ر یہ آگ بدستور پھیل رہی ہے۔

Comments are closed.