طالبان افغانستان کی اہم فوجی اور سیاسی قوت ہیں، چین
فوٹو: چینی وزرات خارجہ
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں باہمی اعتماد میں بہتری نظر آئی اور طالبان نے اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہ ہونے اور چین مداخلت نہ کرنے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی.
قطرسے طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ طالبان کا 9 رکنی وفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر چین میں ہے۔
محمد نعیم نے بتایا کہ طالبان کے وفد نے چینی وزیرخارجہ سےملاقات کی ہے جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ترجمان طالبان نے کہا کہ طالبان وفدنےافغان سرزمین کسی بھی ملک کی سلامتی کے خلاف استعمال نہ ہونےکی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ چین نے افغان امور میں مداخلت نہ کرنے اور امن کیلئے کوششو ں میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔
افغان طالبان وفد سے ملاقات کے حوالے سے چینی وزیرخارجہ نے بھی بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ افغان طالبان وفد نے چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ طالبان افغانستان کی اہم فوجی اور سیاسی قوت ہیں اور چین افغانستان کےاندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کار بند ہے۔
ترجمان کے مطابق افغان عوام کے پاس ملک کواستحکام اور ترقی دینےکا اہم موقع ہے،واضح رہے بظاہر فریقین کے موقف میں ہم آہنگی کا عنصر نمایاں ہے.
Comments are closed.