لاہور قلند ر نے201رنز کا ہدف حاصل کرلیا، ملتان سلطان کو شکست
شارجہ(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دی دے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،ملتان سلطان کے اوپنرز نے 135 رنز کی سنچری شراکت کی۔
جیمس ونز نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 84 رنز بنائے جب کہ عمر صدیق نے نصف سنچری بنائی اور 53 رنز پر آوٹ ہوئے۔
ملتان الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناکر لاہور قلندرز کو پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سندیپ لمی چنے نے 3، شاہین آفریدی اور حارث روٴف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر میدان میں اترے۔ فخر زمان نے شاندار بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو جیت کیلئے اچھا پلیٹ فارم دیا۔
کپتان اے بی ڈی ویلیرز نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے اور ناٹ ا?وٴٹ رہے۔ اس کے علاوہ ڈی وائز نے بھی جارحانہ بلے بازی کر کے شائقین کرکٹ کے دل جیتے انہوں نے صرف 20 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔
جنید نے تین وکٹیں تو حاصل کیں لیکن میچ کے اہم موقع پر بہت مہنگے ثابت ہوئے، ایک موقع پر ڈی ویلیئر کو آوٹ بھی کردیا لیکن وہ بھی نو بال ہو گئی۔عرفان بھی ردھم سے بالز کرانے میں ناکام رہے۔
لاہور قلندر نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑاہدف 200رنز آخری اوور میں چھکا مار کر حاصل کئے۔
Comments are closed.