پشاور زلمی کے ہاتھوں کراچی کنگ کو 44رنز سے شکست
شارجہ(ویب ڈیسک )پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی۔
شارجہ میں ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے 153 رنز بنائے اور کراچی کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا۔ پشاور کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا لیکن کامران اکمل دوسرے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
ایک موقع پر پشاور کے 4 کھلاڑی 48 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن پھر امام الحق اور ڈاؤسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کے درمیان 76 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
ڈاؤسن 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ امام الحق نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ڈیرن سیمی نے اننگز کے آخری اوورز میں 10 گیندوں پر برق رفتار 24 رنز اسکور کر کے ٹیم کا اسکور 153 تک پہنچایا۔
کراچی کی جانب سے سکندر رضا اور عثمان شنواری نے دو دو جب کہ عماد وسیم، محمد عامر اور عامر یامین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی۔ محمد رضوان 32 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہے۔پشاور کی جانب سے حسن علی نے صرف 15 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کے امام الحق کو 56 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Comments are closed.