انگلینڈ نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو9وکٹوں سے ہرادیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف کلین سویپ کا خواب دیکھنے والی پاکستان ٹیم پہلے میچ میں صرف35اوورز کھیل کر 141پر آوٹ ہوئی اور پھر 9وکٹوں سے پہلا ایک رورہ میچ ہار گئی۔
کارڈف میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی میزبان ٹیم کے فاسٹ باؤلر ثاقب محمود میچ کی پہلی ہی بال پر امام الحق کو واپس پویلین بھجوادیا۔
بابر اعظم بھی ثاقب محمود کا شکار بنے اور اسی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آئے سلپ میں کیچ تھمایا اور چلے گئے،محمد رضوان نے تین چوکے لگا کر لیکن 13 رنز بنانے کے بعد لوئس گریگوری کی گیند پر وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔
جن کی تعریفوں کے پل باندھے جاتے تھے وہ سعود شکیل بھی اپنے پہلے میچ میں صرف 5رنز کی اننگز کھیل سکے،26 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد فخر زمان اورصہیب مقصودنے پانچویں وکٹ پر 53 رنز کی شراکت قائم کی۔
یہاں پہلے صہیب مقصود 19رنز بنا کر آوٹ ہوئے پھرفخر زمان 90رنز کے مجموعی سکور پر 47 رنز کی اننگز کھیل کر میٹ پارکنسن کو وکٹ دے بیٹھے،فہیم اشرف اور حسن علی بھی مزاحمت کرنے میں ناکام رہے، حسن علی 6رنز بنا سکے۔
بیرون ملک اچھی پرفارمنس دینے والے شاداب خان نے ایک بار پھر30رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی انھیں گریگ اوورٹن نے آوٹ کیا ، شاہین آفریدی کے آوٹ ہوتے ہی پاکستان ٹیم کی باری 141رنز پر محدود ہو گئی۔
نگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے 4 جبکہ کریگ اوورٹن اور میٹ پارکنسن نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں،انگلینڈ کی 22رنز پر واحد وکٹ اونر فل سالٹ کی گری جو شاہین شاہ کے حصے میں آئی ۔
ڈیوڈ ملان اور زیک کرالی کے درمیان 120 رنز کی شراکت قائم کی، ملان نے 68 اور کرالی نے 58 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور یوں پاکستان سیریز میں ایک صفر کے خسارے میں چلا گیا۔چار وکٹیں لینے والے ثاقب محمود مین آف دی میچ قرار پائے۔
سیریز کا دوسرا میچ 10 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، واضح رہے پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے پانچ کھلاڑی پہلا میچ کھیل رہے تھے۔
میزبان انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والوں میں فل سالٹ، زیک کرالی، لوئس گریگوری، بریڈن کارس اور جان سمپسن شامل تھے جب کہ پاکستان کی طرف سے سعود شکیل نے اپنا پہلا میچ کھیلا۔
Comments are closed.