انضمام الحق نے شعیب ملک کی ٹیم میں واپس نہ آنے کی وجہ بتا دی
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) اسٹار آل راونڈر اور وائٹ بال کرکٹ کے سپیشلسٹ شعیب ملک کو ٹیم سے باہر کیوں رکھا جارہا ہے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اس کی وجہ بتا دی ہے۔
شعیب ملک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے بغیر لگی لپٹی رکھے کہا ہے کہ شعیب ملک کے ٹیم میں واپس نہ آنے کی بڑی وجہ ا صرف یہ ہے کہ شعیب ملک نے مصباح الحق پر تنقید کی تھی۔
انضمام الحق نے کہا کہ شعیب ملک نے کچھ عرصے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بہتری کیلئے کچھ ٹپس دی تھیں جو کہ مصباح نے مائنڈ کیں اسی وجہ سے انھیں دوبارہ ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو مڈل آرڈر میں کسی تجربہ کار بیٹسمین کی ضرورت ہے، شعیب ملک نے ماضی میں ملک کیلئے اچھا پرفارم کیا ہے،ورلڈ کپ سے قبل تجربات کے زیادہ مواقع نہیں مگرمصباح الحق کی وجہ سے آل راونڈر کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے شعیب ملک نے ٹیم کے بیٹنگ آرڈر، پلاننگ اور گیم پلان کے حوالے سے بات کی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ میں مصباح الحق کو اچھی طرح جانتا ہوں کیونکہ وہ میری کپتانی میں کھیل چکے ہیں۔
Comments are closed.