امریکہ نے بگرام ائر بیس خالی کردیا، افغان کمانڈر بھی بے خبر رہے
فوٹو: روئٹرز
کابل(ویب ڈیسک)امریکہ نے رات کی تاریکی بگرام ہوائی اڈہ خالی کیا اور چلے گئے جاتے ہوئے نئے افغان کمانڈر کو بھی نہیں بتایا جس کی وجہ سے ان کے جانے کے بعد لوٹ مار ہوتی رہی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹر کے مطابق امریکی فوج نے بگرام ائر بیس سے روانگی کے وقت ہوائی اڈے کی روشنیاں بھی بند کردی تھیں اور جانے کے بارے میں نئے افغان کمانڈرکو بھی آگاہ نہیں کیا ۔
امریکی فوج کی روانگی کے بعد افغان عسکری حکام کو پتہ چلا کہ امریکی فوجی بگرام ہوائی اڈہ خالی کر گئے ہیں ،افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے نئے کمانڈرکو امریکی افواج کی روانگی کا 2 گھنٹے بعد علم ہوا۔
بگرام ہوائی اڈے کے نئے افغان کمانڈر جنرل میر اسداللہ کوہستانی نے خبرکی اس وقت تصدیق کی جب خود انھیں خبریں چلنے پر علم ہوا کہ امریکی فوج چلی گئی ہے۔
میر اسداللہ نے امریکی خبر رساں ادارے بتایا کہ جب ہم نے سنا کہ امریکی فوج نے بگرام ہوائی اڈہ خالی کردیا ہے تو ہم اسے افواہ سمجھے لیکن صبح 7 بجے کے قریب معلوم ہوا کہ امریکی فوجی واقعی جاچکے ہیں۔
Bagram Air Base, hub of U.S. forces in Afghanistan for 20 years until they withdrew last week, buzzed with activity as Afghan forces settled into the premises, complete with runways, barracks, control towers and hospital. More photos: https://t.co/f904ppSMpL 📷 @ismailazami pic.twitter.com/ZxVN91IMFM
— Reuters Pictures (@reuterspictures) July 5, 2021
افغان فوجی حکام کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے بگرام ہوائی اڈہ چھوڑنے کے بعد وہاں مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی، اگرامریکی اہلکارہوائی اڈہ خالی کرنے سے پہلے بتاتے تو لوٹ مار سے بچا جاسکتا تھا۔
چونکہ امریکی فوج نے سکیورٹی کے باعث کسی کو خبر نہیں کی تاہم پھر بھی ان کی روانگی کے بعد لٹروں کی بڑی تعداد ائر بیس پہنچی اور امریکی افواج کی چھوڑی گاڑیاں، ٹائرز، تاریں ، سٹریچرز اور دیگر استعمال کا سامان اٹھا کر لے گئے۔
Comments are closed.