ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا، پیپلزپارٹی سعودی عرب
ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 5 جولائی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات پر روشنی ڈالی.
تقریب میں مقررین نے کہا کہ پانچ جولائی ملکی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا گیا.
سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی تقریب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے پانچ جولائی یوم سیاہ کی تقریب کا اہتمام کیا ہے.
پیپلز پارٹی سعودی عرب کی 5 جولائی کے حوالے سے خصوصی تقریب سے مقررین خطاب کر رہے ہیں. pic.twitter.com/y2uMExwEWf
— Mehboob ur Rehman Tanoli (@MehboobTanoli) July 5, 2021
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ملکی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر تھے جھنوں نے اپنے دور اقتدار میں پاکستان کو متفقہ آئین دیا.
انھوں نے کہا کہ یہ ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے جنھوں نے ملک کو دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر بنانے کی بنیاد رکھی اور ملک میں ایسی اصلاحات لائے جس سے جمہوری ادارے مضبوط ہوئے.
عوام میں سیاسی اور جمہوری سوچ بیدار کی مگر پانچ جولائی 1977 کو ایک ڈکٹیٹر نے عوامی حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت کو شدید نقصان پہنچایا جسکے بعد جمہوریت اج تک مضبوط نہیں ہوسکی ہے.
تقریب سے احسن عباسی، سردار رزاق، ریاض راٹھور، صداقت حسین، وسیم ساجد، غلام نبی نواب، ملک عبدالکریم خان سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.
Comments are closed.