انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کاانجینئرز کیلئے تکنیکی لیکچر
اسلام آباد(ویب ڈیسک )انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان (راولپنڈی، اسلام آباد سنٹر)کی جانب سے گریجویٹ انجینئرز کے لئے”پروکیورمنٹ مینجمنٹ اینڈ کنٹریکٹ ایڈمنسٹریشن”کے عنوان سے تکنیکی لیکچر کا اہتمام کیاگیا۔
وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان ، پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ پروگرام کے مہمان خصوصی تھے، ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے پروکیورمنٹ مینجمنٹ اینڈ کنٹریکٹ ایڈمنسٹریشن سے متعلق امور پر روشنی ڈالی۔
انھوں نے پبلک پروکیورمنٹ رولز 2019، منصوبوں کیلئے بولی دینے کے طریقہ کار،کنسلٹنٹس کے انتخاب اور کنٹریکٹ مینجمنٹ سے تکنیکی متعلق امور پر بھی روشنی ڈالی۔
لیکچر کے اختتام پر سوال و جواب کے سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے دو یونیورسٹیوں کے وی سی اور ایک بڑی یونیورسٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر مثالیں دیں.
شرکا کے سوالوں کا جواب بھی دیا۔اپنے اختتامی کلمات میں چیئرمین آئی ای پی۔آرآئی سی حافظ ایم احسان الحق قاضی نے پروکیورمنٹ مینجمنٹ اینڈ کنٹریکٹ ایڈمنسٹریشنکے اہم موضوع پر لیکچر دینے پر مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا.
انھوں نے نوجوان انجینئرز سے کہاکہ وہ آئندہ بھی سی پی ڈی لیکچرز میں شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں ۔انھوں نے نوجوان انجینئرز سے درخواست کی کہ وہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق ضروراستعمال کریں۔
Comments are closed.