اداکارہ نادیہ جمیل ائرپورٹ پر بے بس، ویل چیئر پر بیٹھے ویڈیو پیغام
لندن( ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل کو برٹش ایئر ویز نے ہتھرو ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ دیااور فلائٹ چلی گئی ،نادیہ جمیل اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کی تفصیلات ویڈیو پیغام میں سب کے سامنے لے آئیں۔
اداکارہ نادیہ جمیل جو کہ حال ہی میں کینسر کے مرض سے صحت یاب ہوئی ہیں تاہم ابھی بھی وہ ویل چیئر پر ہی ہیں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز پر لندن سے لاہور آرہی تھیں۔
Shocking @British_Airways I came 2 the airport at 6.30pm. 11pm this is me. Drained, alone. I had informed the staff of my health. Why would they leave me like this? I kept speaking out 4 someone 2 help. Everyone ignored me.After off loading me. At least help me a little. Bad show pic.twitter.com/Lfhe6jYhYE
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 4, 2021
اپنے ویڈیو پیغام میں نادیہ جمیل نے برٹش ایئرلائن کے عملے کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرا سامان پڑا ہوا ہے، ویل چیئر کا ویل بھی نہیں ہے اور میں اکیلی ایئر پورٹ پر موجود ہوں۔
نادیہ جمیل نے کہا کہ میں خود سے اٹھ بھی نہیں سکتی اور نا ہی مجھے کوئی اٹینڈنٹ دیا گیا، عملے سمیت تمام لوگ مجھے چھوڑ کر چلے گئے میں اپنے تین سوٹ کیس اور سامان اٹھا کر کیسے واپس جاوں گی؟
نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ مجھ سے دستاویزات مانگی گئیں جو فوری طور پر مجھے نہیں ملیں تاہم بعد میں جب مجھے دستاویزات ملیں تو ایئر پورٹ کا متعلقہ عملہ تبدیل ہو کر جا چکا تھا۔
پاکستانی اداکارہ نے بے بسی کے انداز میں بار بار غیر ملکی ائر لائن کی سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب کیا کیا جاسکتاہے انھوں نے کہا کہ میں اپنا سامان اٹھا کر واپس جاؤں گی، پیر کو پاکستانی ہائی کمیشن جاسکوں گی۔
نادیہ جمیل کا موقف سوشل میڈیا پر اور بعد میں میڈیا پر شائع ہونے کے باوجود متعلقہ ایئر لائن کے حکام کی طرف سے کوئی بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔
Comments are closed.