تعلیمی اداروں میں سنگل نیشنل کوریکولم پر تربیتی ورکشاپس
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں سنگل نیشنل کوریکولم کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے.
ورکشاپس کے سلسلے میں ایف جی ای آئی چکلالہ ریجن کے زیر اہتمام ایف جی پبلک سکول نمبر 3 بوائز چکلالہ میں ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا-جس میں چکلالہ ریجن سے ماہرین تعلیم اور اساتذہ کرام نے شرکت کی-
ورکشاپ کے شرکاء ماسٹرٹرینر عائشہ عنبرین، واجدمسعود، راجہ ندیم، نسیم اختر، الہم آغا، حلیم النساء اور دیگر کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں سنگل نیشنل کوریکولم کی صورت میں ایک انقلاب برپا ہو نے جا رہا ہے-
حکومت نے تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد یکساں قومی نصاب (ایس این سی) مرتب کررہی ہے جس میں زیادہ توجہ ایک ایسی قوم کی تشکیل پر دی جائے گی جو اپنی اسلامی بنیادوں پر فخر کرے۔
مختلف ثقافتوں اور مذاہب کی جانب احترام کا رویہ رکھے اور اچھا مثالی کردار ثابت ظاہر کرنے کے ساتھ ہی 21ویں صدی کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بھی ہو۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایس این سی کا اطلاق آئندہ تعلیمی سال 2021-22ء سے ہوگا اور اس میں پہلی تا پانچویں جماعت تک کے تمام تعلیمی دھاروں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔
ایس این سی کی تشکیل کی بنیاد، قرآن اور سنت، آئینی فریم ورک، قومی پالیسیوں، خواہشات اور قومی معیارات، پائیدار ترقی کے مقاصد (ایس ڈی جی چہارم) اور اہداف، قائد اور اقبال کے ویژن، اقدار پر توجہ، زندگی کیلئے ضروری ہنر اور تعلیم، احترام اور دیگر ثقافتوں اور مذاہب کیلئے احترام پر ہو گی.
عالمی منظر نامہ، منصوبہ جات پر توجہ، انکوائری اور سرگرمی پر مبنی سیکھنے کے عمل، 21ویں صدی کیلئے ضروری ہنر جس تجزیاتی، تنقیدی اور تخلیقی سوچ شامل ہو؛ پر مشتمل سوچ ہے۔
ورکشاپ کے شرکاء کوبتایاگیاکہ نیشنل کریکولم کونسل (این سی سی)، وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے ملک کے تمام وفاقی یونٹس کے محکمہ تعلیم کے ساتھ مشاورت سے پاکستان کیلئے ایس این سی مرتب کر رہی ہے۔
این این سی کو تین مراحل میں مرتب کیا جا رہا ہے جن میں پہلے مرحلے میں ایس این سی کی تشکیل اور پہلی تا پانچویں جماعت کیلئے نصابی کتب کی تیاری، دوسرے مرحلے میں ایس این سی کی تشکیل اور چھٹی تا آٹھویں جماعت کی نصابی کتب کی تیاری شامل ہو گی.
تیسرے مرحلے میں ایس این سی کی تشکیل اور نویں تا بارہویں جماعت کی نصابی کتب کی تیاری شامل ہے۔ یہ عمل بالترتیب مارچ 2021ء، مارچ 2022ء اور مارچ 2023ء تک مکمل ہو جائے گا۔
ورکشاپ کے شرکاء کو ایس این سی کے اغراض و مقاصد بتائے گئے اس کے علاوہ اول تا پنجم کے اساتذہ کرام کو ایس این سی کے نفاذ اور طریقہ تدریس بارے تربیت فراہم کی گئی-
اس ضمن میں ایف جی ای آئی کینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ کے زیرانتظام ملک بھر کے 12 ریجنز میں تربیت کا سلسلہ جاری ہے تمام علاقائی دفاتر اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں موجود اساتذہ کو تربیت فراہم کررہے ہیں-
Comments are closed.