بیت اللہ کا غلاف تیار کر لیاگیا، 9 ذوالحج کو تبدیل کیا جائے گا
ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے بیت اللہ کا غلاف تیار کر لیا ہے جس کو نو ذوالحج کو تبدیل کیا جائے گا.
مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کسوہ نے نیا غلاف کعبہ تیار کر لیا ہے جس کی کسوہ فیکٹری کی جانب سے غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی رونمائی کی گئی ہے.
غلاف کعبہ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار ہوتا ہے اور ہر نو ذوالحج کو اسے بیت اللہ شریف پر پرانے غلاف کے ساتھ تبدیل کر دیا جاتا ہے.
واضح رہے کہ نویں ہجری میں فتح مکہ کے بعد پیغمبر اسلام نے حجۃ الوداع کے موقعے پر کعبہ پر یمنی کپڑے سے تیار کیا گیا غلاف چڑھایا تھا۔
وقوف عرفہ کے بعد سال میں ایک بار غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے اور اگلے روز عیدالاضحیٰ منائی جاتی ہے۔ حرمین شریفین کے نگران ادارے نے کسوہ کے نچلے حصے کو تقریباً تین میٹر اوپر اٹھا کر اس جگہ کو سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا ہے.
یہ چاروں اطراف سے دو میٹر کے قریب چوڑا ہے، اس اقدام کا مقصد غلاف کعبہ کو صاف اور محفوظ رکھنا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ غلاف کعبہ کے رنگ میں بھی باقاعدگی سے تبدیلی آتی رہی ہے۔
سینٹر آف مکہ ہسٹری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فواز ال داحس کی طرف سے گزشتہ سال بتایا گیا تھا کہ ‘ایک بار کعبہ پر سفید، ایک بار سرخ اور ایک بار سیاہ رنگ کا غلاف چڑھایا گیا تھا۔ ہر دور میں غلاف کے رنگ کا انتخاب مالی وسائل کی بنیاد پر کیا گیا۔
Comments are closed.