ہزاروں کارکن عمران خان کے وژن کیساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی سعودی عرب
ریاض(شاہ جہاں شیرازی) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے ہزاروں کارکن وزیراعظم عمران خان کے وژن کے ساتھ کھڑے ہیں، معیشت کی بہتری حکومتی کوششوں کا نتیجہ ہے.
سعودی دارالحکومت ریاض میں جدہ اور ریاض ریجن کے سابقہ عہدیداروں نے پریس کانفرنس کی جس میں ورکرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی پریس کانفرنس میں انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے مشترکہ طور پر انصاف نظریاتی پینل کا اعلان کیا گیا.
پی ٹی آئی کے سابقہ عہدیداروں کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پارٹی ڈسپلن کی دھجیاں اڑائی گئیں مگر اب تمام نظریاتی ورکرز نو جولائی کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن جیت کرایک ساتھ ملکر پارٹی کو منظم اور احسن طریقے سے چلائیں گے.
شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیکر ان کے درینہ مطالبے کو پورا کیا ہے اور سمندر پار پاکستانی عمران خان کا ہراول دستہ ہیں.
انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے اور ملکی ادارے مضبوط ہو رہے ہیں اور عوامی مسائل بھی حل ہو رہے ہیں.
تحریک انصاف سعودی عرب کے سابق عہدیداروں کی پریس کانفرنس pic.twitter.com/BfieytAY9q
— Mehboob ur Rehman Tanoli (@MehboobTanoli) June 29, 2021
معیشت بھی اب تیزی کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے پریس کانفرنس میں عبدالقیوم خان، اظہر اقبال وڑائچ، تنویر صدیق خان، احمد بشیر، عبداللہ ملک، بخت شیر خان، فرح زاہد اور دیگر نے اظہار خیال کیا.
Comments are closed.