ایس ایچ او شنکیاری نے لڑائی ٹال دی، فریقین میں صلح
مانسہرہ (شکیل تنولی سے ) تھانہ شنکیاری میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او یاسر خان نے چارج سنبھالتے ہی دو گروپوں کے درمیان صلح کروا کر بڑے تصادم اور خون ریزی سے بچا لیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گاڑی کے لین دین کے معاملے میں دو گروپوں کے درمیان توں تکرار طول پکڑ گئی جس سے دونوں گروپوں میں خون ریزی لڑائی مار کٹائی کا خطرہ پیدا ہوگیاتھا.
اس بات کی خبر نئے ایس ایچ او کو ہو گئی جس پر ایس ایچ او تھانہ شنکیاری یاسر خان نے دونوں گروپوں کو اپنے پاس بلایا اور نہ صرف رقم کا تنازعہ حل کروا دیا بلکہ صلح بھی کروا دی.
راضی نامہ کے بعد علاقہ کے لوگوں نے یاسر خان کی شنکیاری تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا،انجمن تاجران شنکیاری نے بھی یاسر خان کو مبارکباد پیش کی ھے ۔
Comments are closed.