پاکستان افغانستان میں منتخب کو ہی تسلیم کرے گا، وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے طالبان کو کہہ رہے ہیں کہ طاقت کے زور پر کابل فتح نہ کریں، نہیں چاہتے کہ پھر دوبارہ لاکھوں افغان مہاجرین پاکستان میں آجائیں.
نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اگر طالبان نے افغانستان پر قبضے کی کوشش کی تو ہم پاک افغان سرحد کو باڑ لگا کر بند کر دیں گے.
عمران خان نے کہا کہ پاکستان ووٹ سے منتخب حکومت کو تسلیم کرے گا، افغان حکومت سے مستقل رابطے میں ہیں، پاکستان افغانستان میں خانہ جنگی نہیں چاہتا، طالبان کے فوجی فتح کے اعلان سے طویل خانہ جنگی کا آغاز ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہو گا،ہم اب کسی تنازعہ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، ملک میں مہاجرین کی دوسری لہر نہیں چاہتے، افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سے پہلے سیاسی تصفیہ ہونا چاہیے.
انھوں نے کہا کہ امریکی اتحادی ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں نے پاکستان کو نشانہ بنایا، دہشت گردی کے نتیجے میں پاکستان نے بہت سی قربانیاں دیں لیکن امریکہ ہمیشہ ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرتا رہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جعفرائی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا پاکستان 22 کروڑ آبادی والا ملک ہے، امید ہے مستقبل میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئیگی.
انہوں نے کہاکہ چین اور امریکہ کے اچھے تعلقات پوری دنیا کے مفاد میں ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں منتخب حکومت کو ہی تسلیم کریں گے.
انھوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے، افغان طالبان نے طاقت کے زور پر افغانستان پر قبضے کی کوشش کی تو ہم سرحد سیل کردیں گے۔
عمران خان نے کہا پاکستان نے ہی افغان طالبان کو امریکا سے بات چیت کے لیے رضا مند کیا،پاکستان طالبان پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ جنگی فتوحات پر زور نہ دیں پاکستا ن اب کسی تنازعے میں الجھنا نہیں چاہتا.
وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے مطالبے پر پاکستانی حکومت نے بساط سے بڑھ کر کام کیا۔ پاک بھارت تعلقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پاکستان کے بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے. مودی ہندوتوا ایجنڈے پر عمل کررہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں معمول کے تعلقات سے دونوں کو فائدہ ہو گا ،ہم نے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ بھارت کے مقابلے میں ہمارے امریکہ سے اچھے تعلقات ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم امریکا سے اپنے تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، ریاستوں کے تعلقات مشترکہ مفادات پر مبنی ہوتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جعفرائی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
Comments are closed.