کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا انسانی حقوق پر وائٹ پیپرجاری
بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے انسانی حقوق کے احترام اورتحفظ کے طریقہ کار سے متعلق ایک وائٹ پیپر جاری کیاہے۔
2021 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کے ایک سو سال مکمل ہوگئے ہیں۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک صدی کے دوران ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نےعالمی سطح پر انسانی حقوق کی ترقی میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئےعظیم کوشش کی۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ایک سو سالوں سے ، قومی حالات کے تناظر میں انسانی حقوق کے عالمگیراصول کو نافذ کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے ہمیشہ لوگوں کواولین ترجیح دی۔
ذریعہ معاش اور نشوونما کے حقوق کو اولین اور بنیادی انسانی حقوق کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے یہ یقین رکھا گیا کہ پرسکون زندگی ہی انسانی حقوق کا حتمی حق ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ فرد کی بہترین ترقی کو فروغ اورہرشخص کو فائدے، خوشی اور سلامتی کامضبوط احساس دلانے کے لئے کوشاں ہے۔ وہائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ایک سوشلسٹ ملک میں انسانی حقوق کی راہنمائی میں اس کی کامیابی منفرد اور واضح ہے۔
Comments are closed.