راجہ منصور کو جتوا کر قیادت کو سیٹ کا تحفہ دینگے، احسان الحق
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردار شبیر مجید سردار احسان الحق راجہ رفاق کی امیدوار اسمبلی راجہ منصور خان سے ملاقات کی ہے.
اسلام آباد پی ٹی آئی کے مرکزی آفس میں ہونے والی ملاقات میں ان رہنماؤں نے راجہ منصور کی مکمل حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مہم چلانے کی بھی حمایت کی.
اس موقع پر سردار احسان الحق نے راجہ منصور کو یقین دہانی کروائی کے وہ انکے شانہ بشانہ چلیں گےاور سیٹ جتوا کر قیادت کو تحفہ دیں گے.
سردار احسان الحق نے ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین کریں گے اور جیت کو یقینی بنائیں گے 35 سالہ فرسودہ سیاست کا خاتمہ کر کے کھاوڑے کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے.
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ منصور کے ساتھ مزید قافلوں کو شامل کریں گے اور آئندہ چند دنوں میں مزید افراد کی طرف سے حمایت کے اعلانات ہوں گے.
Comments are closed.