ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب ہو گئے
فوٹو: روئٹرز
تہران( ویب ڈیسک)ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں ان کے مد مقابل تین امیدوار تھے جو شکست کھا گئے، ایران کا صدارتی الیکشن کا غیر سرکاری اعلان کردیاگیا۔
اے ایف پی کے مطابق صدارتی انتخاب کے دیگر تینوں امیدواروں نے ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کردی،ایران کے صدارتی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان ہونے میں قدرے تاخیر ہوئی ہے ۔
ایران کے سبکدوش ہونے والے اعتدال پسند صدر حسن روحانی نے ابراہیم رئیسی کا نام لیے بغیر کہا کہ میں لوگوں کو ان کی پسند پر مبارکباد دیتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میری سرکاری مبارکباد پر مبنی پیغام بعد میں جاری کیا جائے گا ۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس انتخاب میں کس کو کافی ووٹ ملے اور آج عوام نے کس کو منتخب کیا،واضح رہے احمدی نڑا د اور لاری جانی کے کاغذات نامزدگی ہی مسترد ہو گئے تھے۔
نو منتخب60 سالہ ابراہیم رئیسی رواں برس اگست میں صدارتی منصب سنبھالیں گے جنہیں امریکا سے جوہری معاہدے جسے اہم معاملات کا سامنا ہوگا، تاکہ ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم ہو سکیں۔
50 فیصد یا اس سے کم ٹرن آؤٹ کے پیش نظر گزشتہ روز شروع ہونے والی ووٹنگ مقررہ وقت سے 2 گھنٹے بعد تک جاری رہی تھی۔
یاد رہے کہ ایران کی سپریم کونسل نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو صدارتی انتخاب کی دوڑ سے الگ کردیا تھا،جواب میں ان کا ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ ووٹ نہیں دیں گے، ‘میں اس گناہ میں حصہ نہیں لینا چاہتا۔
ایرنی صدارتی انتخاب میں ٹرن آؤٹ سے متعلق حتمی اعداد و شمار آنا باقی ہیں تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر 6 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔
ایران کی 12 رکنی سپریم کونسل نے سیکڑوں امیدواروں سمیت اصلاح پسندوں اور حسن روحانی کے ساتھ اتحاد کرنے والوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
ابراہیم رئیسی صرف 20 سال کی عمر میں ہمدان صوبے میں بطور پراسیکیوٹر مقرر ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں جلد ہی نائب پراسیکیوٹر پر ترقی دے دی گئی تھی ابراہیم رئیسی انقلاب ایران کے بعد اہم عہدوں پر فائر رہے۔
Comments are closed.