سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی گورنر تبوک ریجن سے ملاقات
ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر بلال اکبر نے تبوک ریجن کے گورنر شہزادہ فہد بم سلمان سے ملاقات کی ہے، اس دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر گفتگو کی گئی.
اس سے قبل تبوک پہنچنے پر گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلمان نے پاکستانی سفیر بلال اکبر اور انکے وفد کا استقبال کیا اور انھیں علاقے سے متعلق حکام نے بریف کیا.
ملاقات میں شہزادہ فہد بن سلطان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات بڑے گہرے ہیں اور مختلف شعبوں میں دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
گورنر تبوک اور سفیر پاکستان نے باہمی دلچسپی کے امور پر برادرانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔ سفیر پاکستان نے خیرمقدم اور فیاضانہ میزبانی پر گورنر تبوک کا شکریہ ادا کیا.
انہوں نے مختلف شعبوں میں تبوک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ستائش بھی کی۔آخر میں سفیر پاکستان بلال اکبر نے گورنر تبوک کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔
Comments are closed.