اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلئے زرداری فارمولا موثر ہے، پیپلزپارٹی ریاض
فوٹو : فائل
ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کےاجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے علاوہ بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ملک عابد اعوان کی دعوت پر یہ اجلاس منعقد ہوا.
اجلاس میں مڈل ایسٹ اور سعودی عرب کے عہدیداروں نے شرکت کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ ووٹ کا حق اوورسیز پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے.
انھوں نے کہا کہ جو فارمولا بلاول بھٹو زرداری نے پیش کیا ہے اس سے یقیناََ سمندر پار پاکستانیوں کی آواز کو موثر انداز میں ایوان بالا میں اٹھایا جاسکے گا.
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا پیش کردہ بجٹ عوام دوست نہیں ہے بلکہ اس سے مزید مہنگائی ہوگی اور ملکی معیشت پر مزید برا اثر پڑے گا.
پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے ملک بے شمار قسم کے مسائل سے دوچار ہوچکا ہے اس لئے اس حکومت کو فوری گھر بھیجنا ضروری ہے.
اجلاس میں محمد خالد رانا، احسن عباسی ،عابد اعوان، ریاض راٹھور، یونس ابوغالب، وسیم ساجد ،قاضی اسحاق میمن، شریف بلوچ بھٹو، سردار رزاق خان، صداقت حسین بھرگوش، ملک عبدالکریم خان، رانا عدیل سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.
Comments are closed.