ملتان سلطانز نے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے قلندر کو ہرا دیا
ابوظہبی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان سپر لیگ 6 میں پشاور زلمی کو ملتان سلطانز کو جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندز کو 28 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز نے جیت کے لیے درکار 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا رضوان اور صہیب مقصود کی سنچری پارٹنر شپ کے باعث میچ یکطرفہ ہو گیا.
صہیب وننگ شاٹ کھلنے کی کوشش میں 61 رنز پر عمران کی بال پر عمید آصف کے ہاتھوں آوٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 82 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، آوٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی شان مسعود تھے جنھوں نے 14 رنز بنائے.
اس سے قبل سپر لیگ کے 21 ویں میچ میں سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز حیدر علی اور کامران اکمل نےسست رفتاری کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا.
حیدر علی ایک بار پھر ناکام رہے اور 30 گیندوں پر صرف 28 رنز بناکر شاہنواز دھانی کی وکٹ بنے، کامران اکمل نے بعد میں شاہنواز دھانی کو ایک اوور میں تین چوکے مارے لیکن دھانی نے آوٹ کیا کامران نے ایک اور ففٹی بنائی.
دھانی نےاگلی ہی گیند پر شعیب ملک کو بھی آوٹ کردیا، روومین پاول 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ملر کا ساتھ دینے شرفین ردرفورڈ آئے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 37 رنز بنائے.
ڈیوڈ ملر 22 رنز بنانے کے بعد بلیسنگ مزربانی کی وکٹ بن گئے، شرفین ردرفورڈ نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور 40 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنزبنائے ، ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے.
اتوار کو میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندز کو 28 رنز سے شکست دے دی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ابتدائی 5 بلے باز 20 کے مجموعے پر ہی پویلین لوٹ گئے، قلندرز کے جیمز فالکنر نے ایک مرتبہ پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بعد میں یونائیٹڈ کے آصف علی کے آگے کسی کی نہ چلی اور انھوں نے کسی بھی بولر کو خاطر میں لائے بغیر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے۔
افتخار احمد نے بھی ان کا شاندار ساتھ نبھایا اور دونوں نے چھٹی وکٹ پر ٹیم کے لیے 123 رنز جوڑے، افتخار احمد نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے اوپنرز نے بھی شاندار آغاز فراہم کیا، لیکن اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم 124 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، یوں یونائیٹڈ نے 28 رنز سے کامیابی سمیٹی جبکہ آصف علی کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف موسی’ نے 3، شاداب اور فواد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور لاہور قلندر کو چھوٹے مجموعہ تک محدود رکھا.
Comments are closed.