اسلام آباد یونائیٹڈ کے 5 اوورز میں 42 رنز،3 کھلاڑی آؤٹ
ابوظہبی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان سپر لیگ کا بقیہ چھٹا شروع ہو گیا، پندرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر42 رنز بنا لئے.
لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، شاہین شاہ کے پہلے ہی اوور میں حارث روف نے منرو کا کیچ چھوڑ دیا.
منرو کو اوور میں 11 رنز پر فوکنر نے کلین بولڈ کر دیا، جبکہ اگلے اوور میں روحیل نذیر کو بھی 8 رنز پر فخر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیاشاداب کو بھی فوکنر نے 7 رنز پر آؤٹ کیا . عثمان خواجہ13 اور افتخار ایک رنز پر کھیل رہے ہیں.
ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا بیٹسمین کی اچھی کارکردگی کے بعد بولنگ بھی اچھی کروانی پڑتی ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں 4 غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک، راشد خان، جیمز فولکنر اور ٹم ڈیوڈ شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ آج ان کی ٹیم میں عثمان خواجہ، کولن منرو اور فواد احمد کی صورت میں تین انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے کے بعد اب پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز آج سے ابوظبی میں شروع ہوئے ہیں۔
Comments are closed.