اوورسیز پاکستانی عمران خان کا ہراول دستہ ہیں
ریاض (زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ریاض سٹی کے عہدیداروں نے کہا ہے اوورسیز پاکستانی عمران خان کا ہراول دستہ ہیں.
پی ٹی آئی ریاض کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی اور وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا.
سعودی دارالحکومت ریاض میں سردار طلعت کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی جماعت ہے اور عوام کے بھاری مینڈیٹ سے برسرِ اقتدار میں آئی ہے.
مقررین نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے معاشی بگاڑ اور اداروں کی تباہی کے باعث مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان نے دانشمندانہ پالیسی کو اپنایا اور ملکی معیشت کو ڈوبنے سے بچایا ہے.
گزشتہ تین سال سے مخالفین کی بے جا تنقیدی کے باوجود معاشی بحران سے باہر نکل آئے ہیں اور اب معیشت مثبت نتائج پیش کر رہی ہے اداروں کی مضبوطی کا عمل شروع ہے.
تحریک انصاف کے عہدیداروں نے کہا ملک کے اندر عوام کی بھلائی کے لئے کام کیے جا رہے ہیں مافیا پر بھی جلد قابو پاکر مہنگائی کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا پی ٹی آئی ملک میں سیاستدانوں کا احتساب کا نعرہ اور مینڈیٹ لیکر اقتدار میں آئی تھی.
ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے اس عمل میں اوورسیرز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا ہراول دستہ ہیں وزیراعظم عمران خان اندرونی اور بیرونی پالیسیوں پر جس طرح عمل پیرا ہیں ان سے اداروں میں بہتری آرہی ہے.
تقریب سے سردار طلعت، ندیم بھٹی، شبریز اختر سویہ، گل زیب کیانی، عبدالحکیم خان، ڈاکٹر شاہد سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.
Comments are closed.