ہم یہودیوں کے نہیں صہیونیوں کے خلاف ہیں، صدر عارف علوی
فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )صدر مملکت صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جب ہمارے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین میں لوگوں کو شہید کیا گیا تو ہمیں اینٹی سیمیٹک کہا گیا، ہم یہودیوں کے نہیں صہیونیوں کے خلاف ہیں۔
آج قتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ عدم برداشت ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، ہم اینی سیمیٹک نہیں ہیں بلکہ ہم انسانیت پر ظلم کرنے والوں کے خلاف ہیں۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا کو انسانیت کا احساس رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے،مسلم امہ نے 70,60 سالوں میں مشکل حالات کا سامنا کیا، ای سی او ممالک خطے میں تعاون اور روابط بڑھانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوموں کے درمیان اشتراک پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ہم تجارت اور سیاحت کو فروغ دیں گے، خواب کی تعبیر محنت اور عمل سے ہوتی ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دنیا کہتی تھی سب بند کر دیں لیکن وزیراعظم نے ایسا نہیں کیا بلکہ ایس او پیز پر عمل کرنے کا کہا، کورونا کے خلاف مکمل کامیابی نہیں ہوئی، احتیاط جاری رکھنی ہے۔
واضح رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی این این انٹرویو میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطین کی حمایت کی تھی جسے یہودیوں کے خلاف بیان قرار دے کر تنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کی شاہ محمود نے وضاحت کردی تھی۔
Comments are closed.