کوٹلی لائنز کو کشمیر پریمئر لیگ میں شمولیت کا پروانہ مل گیا


کراچی(سپورٹس ڈیسک)کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل)کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ ہو گیاہے اور کوٹلی لائنز کی باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا گیا ہے۔


حالات واقعات ، کرکٹ سیزن میں کھلاڑیوں کی مصروفیت اور کوروناوائرس کے باعث بار بار تاخیر کا شکار ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ 4 سے 14 اگست تک کھیلی جائے گی۔

گزشتہ روزکراچی پریس کلب میں میڈیا بریفنگ میں کے پی ایل کے چیئرمین عارف ملک نے بتایا کہ لیگ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے این او سی جاری کردیا ہے۔

ویڈیو لینک پرسابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی نے بھی خطاب کیا اور کی پی ایل کو کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین اضافہ قرار دیا انھوں نے تجویز دی کہ کے پی ایل میں زیادہ سے زیادہ قومی کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانا چایئے۔

شہریار آفریدی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیغام دیا کہ لیگ سے کشمیر کے نوجوانوں کو اپنی اہلیت اور قابلیت منوانے کے مواقع میسر آئیں گے اور آزاد کشمیر میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کو آگے نکلنے کی جستجو ملے گی۔

شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ اپنے طرز کی منفرد لیگ ہوگی، کشمیر کے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا کیونکہ پہلی بار ان کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی گراونڈ میں کھیل رہے ہوں گے۔

Comments are closed.