پنجاب کی سٹی کرکٹ ایسو سی ایشنزکی ٹیموں کے ٹرائلز کااعلان
لاہور( سپورٹس ڈیسک )پنجاب کی سٹی کرکٹ ایسو سی ایشنز ٹیموں کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیموں کیلئے ٹرائلز کا اعلان کردیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے بعد پی سی بی نے پنجاب کی دونوں کرکٹ ایسو سی ایشنزسنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی سینئر اور انڈر19ٹیموں کے ٹرائلز کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرائلز 29مئی سے 10جون تک جاری رہیں گے۔ 12سے 16مارچ پر مشتمل اعلان کردہ ونڈومیں سٹی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ رجسٹریشن کرانے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلزلئے جائیں گے۔
کھلاڑیوں کو اوریجنل شناختی کارڈ یا "ب۔ فارم” کے ساتھ رجسٹریشن فارم کی کاپی دکھانا ہوگی اور عمر میں ردو بدل کرنے والوں کے خلاف سخت انتظامی فیصلے کئے جائیں گے۔
واضح رہے کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث ٹرائلز کے منتظر نئے کھلاڑیوں کو بے چینی سے ان ٹرائلز کاانتظار تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بروقت فیصلہ کرکے ٹیلنٹ ہنٹ کا پلیٹ فارم مہیا کردیاہے۔
Comments are closed.