حلیمہ سلطان کی پاکستانی لباس میں تصاویر نے دھوم مچا دی
کراچی( ویب ڈیسک)ترکی کے ریکارڈ ساز تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ خاتون کا کردار اداکرنے والی اداکارہ اسرا بلگچ کی پاکستانی لباس میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے ۔
پاکستانی لباس پہن کر اسر ا بلگچ معروف پاکستانی برانڈ کے لیے کیے گئے فوٹو شوٹ کرائی ہیں یہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بننے پر انھیں ڈرامہ ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کردار سے پسند کرنے والے سراہا رہے ہیں۔
اداکارہ اسرا بلگچ پاکستان میں مقبولیت کے بعد متعدد پاکستانی برانڈز کے ساتھ برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے کام کیا ہے اور ان کو پسند کرنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہی ہو رہاہے۔
ترکی کا ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی گزشتہ سال رمضان میں پاکستانی سرکاری چینل پر اردو ڈب ورژن کے ساتھ نشر کیا جانا شروع ہوا تھا اور پی ٹی وی پر ان دنوں چوتھا سیزن چل رہاہے۔
پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن پر وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر نشر ہونے کے بعد یہ ڈرامہ پاکستان بے حد پسند کیا جارہاہے اسی طرح لوگوں کو اس کے کردار بھی یاد ہو گئے ہیں۔
واضح رہے ڈرامہ ارطغرل غازی کے کرداروں کی حوصلہ افزائی کے بعد ڈرامے میں ارتغل ،ترگت، دوہان ، بنگسی، ارتوک اور حلیمہ سلطان سمیت دیگر اداکار پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں اور انھیں خاصی پذیرائی ملی ہے۔
Comments are closed.