امریکہ کا فلسطین کیلئے 360ملین ڈالر امداد کااعلان


واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکہ نے اسرائیلی جارحیت پر خاموشی اور جنگ بندی کے بعد فلسطین کیلئے 360ملین ڈالر امداد کااعلان کردیاہے۔

بتایا گیاہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ کے تحت 75 ملین ڈالر فلسطینی عوام کے لئے مختص کئے گئے ہیں اور یہ فلسطینیوں کو انسانئی ہمدردی کے تحت مہیاکئے جائیں گے۔

امریکا کی طرف فلسطین کے لئے 360 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ 38 ملین ڈالر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ اور مغربی پٹی کیلئے دیئے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاہے کہ امریکہ کی طرف سے خطے میں تشدد کے تدارک کے لئے بھی 10 ملین ڈالر رکھے جائیں گے۔

واضح رہے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پرتشدد اور ربڑ کی گولیوں سے شروع اسرائیلی حملے غزہ پر گیارہ روز تک بمباری کی صورت میں جاری رہے جس میں بچوں سمیت سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے جہاں جانی نقصان ہواہے وہاں بڑ ی بڑی عمارتیں بمباری کے باعث ملبہ کا ڈھیر بنیں اور گیارہ روز بعد بالاخر جنگ بندی کی گئی۔

Comments are closed.