بھارت میں بلیک فنگس سے ہلاکتیں بڑھ گئیں، مزیدساڑھے4ہزار ہلاک
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں بلیک فنگس پھیلتے ہی اموات بڑھ گئی ہیں اورمزید ساڑھے 4ہزار ہلاکتیں، کوروناسے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد بھی 3لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف2ہفتوں میں 50ہزار ہلاک ہو چکے ہیں تاہم نئی دہلی اور ممبئی میں وائرس کم ہواہے، دیہی علاقے اب بھی ہاٹ اسپاٹ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کی مصدقہ اموات 3لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں،ملک میں کورونا کیسز میں کچھ کمی آئی ہے تاہم اموات بڑھتی جارہی ہیں۔
پیر کو کورونا سے 4ہزار 454نئی اموات ہوئیں جو کہ بھارت میں اب تک کی دوسری بلند ترین سطح ہے، ملک میں مجموعی اموات 3لاکھ 3ہزار 720 تک پہنچ گئی ہیں۔
بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 50 ہزار اموات صرف 2ہفتوں میں ریکارڈ کی گئیں،تاہم ماہرین کاکہناہے کہ اموات اور کیسز کی اصل اور درست تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔
بھارت میں اب تک 2کروڑ 67 لاکھ افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔علاوہ ازیں بھارت میں بلیک فنگس وباء بھی تیزی سے پھیل رہی ہے ، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 5ہزار سے 9 ہزارکے قریب کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.