ہری پور، لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا ملزم ڈاکٹر گرفتار
ہری پور(یاورحیات )ڈاکٹرنے دوست کے ہمراہ سترہ سالہ لڑکی کو اغواءکرنے کے بعداجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا پھر ملزمان لڑکی کو رات کے اندھیرے میں گاوں کے ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے.
پولیس نےمیڈیکل رپورٹ کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم ڈاکٹروقاص کو گرفتار کرلیاوقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ گاڑی بھی قبضےمیں لے لی گئی.
لڑکی ڈاکٹر کی مریضہ تھی جوکہ اپنے دانتوں کا علاج کروارہی تھی زرائع کے مطابق نواحی علاقہ کڑچھ میں اغواء و زیادتی کیس میں ملوث ملزم ڈاکٹر وقاص کو پولیس نےڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا.
مقدمہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمدہوا ہے جس کا لائسنس نہ ہونے پر ملزم ڈاکٹر وقاص کے خلاف مزید 15AA اسلحہ آرڈینس کے تحت بھی مقدمہ درج ہوچکا ہے.
ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر پولیس اسٹیشن کی حدود میں گزشتہ روز سترہ سالہ لڑکی مسماۃ (ر) کے ساتھ اغواءزیادتی کا واقعہ رونما ہوا جس کی ایف آئی آر صدر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی.
پولیس نےدو ملزمان ڈاکٹر وقاص اور بلال کے خلاف 365/376/34 کے تحت صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا،
مزید تفتیش کے لئے ملزم کو تفتیشی افسر کےحوالے کیاانچارج انوسٹی گیشن تھانہ صدر سجاد خان نے گزشتہ روز ملزم کو بغرض حراست بعدالت جوڈیشل مجسٹریٹ پیش کرکے دوروزہ حراست پولیس حاصل کی.
مقدمہ میں نامزد ملزم کا دوسراساتھی بلال ولد محمد شفیق سکنہ ڈوئیاں خشکی کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپہ زنی کا عمل جاری ہی تھا کہ ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی ہے.
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شہر کے وسط میں واقع مرکزی ملزم ڈاکٹروقاص کا کلینک ہے جہاں سترہ سالہ لڑکی اپنے دانتوں کا علاج کروانے آتی رہی ملزم نے موبائل نمبر لے کر لڑکی سے دوستی کی.
بعدازں بہلا پھسلا کر رات شادی کی تقریب سے لڑکی کو ساتھ گاڑی میں لے گے جہاں ساری رات مرکزی ملزم ڈاکٹر بلال اپنے ساتھی بلال کے ساتھ لڑکی سے اجمتماعی زیادتی کرتا رہا.
لڑکی کی حالت خراب ہونے پر گائوں کے ویرانے میں پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ادھرشہریوں نے دونوں ملزمان کاسرکاری ہسپتال سے ملازمت سے برخاست سمیت نجی کلینک بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
یاد رہے کہ دونوں ملزمان سرکاری ہسپتالوں میں ڈینٹل ٹیکنیشن ہیں جوکہ ایک ملزم ہری پور ہسپتال دوسرا خان پور ہسپتال میں تعینات ہے .
Comments are closed.