اعظم خان کی بیٹنگ نہیں ، وزن کم کرنے پر کام کررہے ہیں، محمد یوسف


لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے فی الحال ہمارا مقصد ان کا وزن کم کرنا تھا، ہم نے ابھی تک ان کی بیٹنگ بہتر بنانے پر کام شروع نہیں کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں سابق سٹائلش بیٹسمین سے جب معین خان کے فرزند اعظم خان کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ نوجوان بلے باز اعظم خان چھکے لگانا پسند کرتے تھے ۔

محمد یوسف نے کہا ابھی تو ہم ان کے وزن کم کرنے پر لگے ہوئے ہیں جب وہ اگلی بار آئے گا تو ہم اس کے ساتھ کچھ اور کام کرنے کی کوشش کریں گے ، ہم اسے نہیں کہتے ہیں کہ وہ چھکے لگانے کی کوشش نہ کریں لیکن انہیں صحیح وقت پر بڑی ہٹ مارنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے اعظم خان کو مشورہ دیاکہ انہیں ویرات کوہلی ، بابراعظم اور روہت شرما جیسے آج کے عظیم بلے بازوں کی طرح سنبھل کے کھیلنا بھی سیکھنا ہوگا یہ بڑے کھلاڑی کریز پر رہ کر گھیپ میں رنز بنا لیتے ہیں۔

46 سالہ محمد یوسف نے کہا کہ اعظم خان جو پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے کھیلتے ہیں اور سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بیٹے ہیں ، پرجوش اور جذباتی کرکٹر ہیں۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اعظم خان جوان ہے، میرے خیال میں اس نے صرف ایک فرسٹ کلاس سیزن کھیلا ہے، وہ ایک پرجوش اور جذباتی کھلاڑی ہے جسے چھکے مارنا پسند ہے، اگر آپ نے اس کی کور ڈرائیو پر نظر ڈالی تو وہ بھی اچھی کھیلتا ہے۔

اعظم خان بیچ میں پھر اچانک لمبے چھکے مارنے کی کوشش کرتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ پر زیادہ توجہ رکھتے ہیں اور شائقین بھی انہیں چھکے مارتے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اعظم خان اچھی ٹریننگ کررہے ہیں اور اپنی بیٹنگ بہتر کرنے پر بھرپور کام کررہے ہیں ، اگر آپ کی ٹیم بہترین کھیل رہی ہے تو آپ کو لمبی ہٹیں مارنے کی کوشش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ عام طور پر آپ ٹی 20 میں زیادہ تر 180 سے 190 یا اچھے دن پر 215 میں حاصل کرتے ہیں۔ اگر آپ کریز پر کھڑے رہیں تب ہی اتنا بڑا سکور بنایا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.