پاک چین دوستی ، چینی گروپ کے اردو گیت نے سماں باندھ دیا،ویڈیو وائرل

فوٹو: فائل


اسلام آباد( ویب ڈیسک ) پاک چین دوستی اور سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس نے دوستی گانا ریلیز کردیا ہے جس میں دونوں ممالک کے گلوکار شامل ہیں۔

پاک چین دوستی کو لفظوں اور متاظر بیان کردہ یہ گیت دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جہاں بڑی تعداد میں اس گیت کو پسند کیا جا رہا ہے وہیں لوگ اس محبت کو پھیلارہے ہیں۔

گیت کی موسیقی پاکستان کے نامور موسیقار ساحر علی بگہ نے ترتیب دی ہے جب کہ گلوکاروں میں ساحر علی بگہ کے ہمراہ چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس سے وابستہ 4 خواتین صحافی بھی شامل ہیں۔

یہ گیت اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے اشتراک سے ریلیز کیاگیاہے جس کاعنوان ہے، تیری میری سدا دوستی ، گانے میں فلمائے جانے والے مناظر بھی بہت دلفریب ہیں۔

اس گیت کی شاعری میں چین اور پاکستان کے عظیم دوستانہ تعلقات کو انتہائی خوبصورت انداز سے اجاگر کیا گیا ہے اور ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے۔

گانے کے بول میں دونوں ممالک کے درمیان محبت، خلوص، اپنائیت، قربانی اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ چلنے کے عزم کو شاندار طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔

پاکستان میں مقبول ترین کھیل کرکٹ کو نمایاں کیا گیا ہے اور دوسری جانب جدید ترین ٹیکنالوجی بالخصوص اسپلٹ اسکرین ایڈیٹنگ تکنیک کے استعمال سے پاک-چین دوستی کی بلندی، عظمت اور وسعت کو دکھایا گیا ہے۔

Comments are closed.