بشیر خان سواتی کی امید وار آزاد کشمیر اسمبلی ولید انقلابی سے ملاقات
راولپنڈی( ویب ڈیسک)ممتاز سیاسی و سماجی کارکن خان بشیر خان سواتی نے کھوئی رٹہ سے آزاد کشمیر اسمبلی کے امیدوار ولید انقلابی کو انتخابی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔
بشیر خان سواتی نے گزشتہ دنوں کھوئی رٹہ کے حلقہ ایل ایل 13 سے قانون ساز اسمبلی ریاست آزاد جموں و کشمیر کے امیدوار ولید انقلابی سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ساجد پردیسی سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خان بشیر سواتی نے ولید انقلابی کو یقین ہانی کرائی کہ وہ راولپنڈی میں حلقہ سے تعلق رکھنے والے افرادکو ووٹ دینے پر قائل کریں گے۔
ولید انقلابی جو کہ کھوئی رٹہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی عوام کو پاکستان میں تبدیلی سرکار کے طرز حکمرانی پر تشویش ہے اور یقینا لوگ پاکستان والی غلطی آزاد کشمیر میں نہیں دہراہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پہلے بھی پیپلز پارٹی برسر اقتدار رہ چکی ہے اور لوگ اس کو یاد کرکے کہتے ہیں کہ تب عوامی حکومت تھی اب تو عوام کو کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے۔
انھوں نے آزاد کشمیرکے موجودہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے اختیار ہیں کیونکہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوام کیلئے کچھ کرنے کی بجائے صرف نوازشریف کی نوکری کی ہے۔
Comments are closed.