شنیرا اکرم اسرائیل کی حمایت کرنے پر کنگنا رناوت پر برہم


لاہور( ویب ڈیسک)سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کو اسرائیلی بربریت کی حمایت کرنے پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی کلاس لے لی۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کا استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلا ف زہر اُگلا گیا تھا اور اسرائیلی حملوں کی حمایت کی تھی۔

یہی نہیں کنگنا رناوت نے تمام مسلمانوں کو دہشت قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری بربریت کی بھی حمایت کی اور اسرائیل کو سپورٹ کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والا ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا تھا۔

شنیرا اکرم نے کنگنا رناوت کی اس نفرت انگیز پوسٹ پر ردعمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکارہ کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت میں کہیں بھی ایک چھوٹا سا ٹول باکس موجود ہے جس میں ایک چھوٹا اسکرو گُم ہوگیا ہے،اُنہوں نے لکھا کہ وہ اسکرو کنگنا رناوت کا ہے۔

شنیرا کے اس ٹوئٹ پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد اُنہیں خوب سراہاتے ہوئے اُنہیں بھارتی اداکارہ کو منہ توڑ جواب دینے شاباش دے رہے ہیں۔

ایسے ہی چند دن قبل پاکستانی ڈرامہ کے اداکارہ منیب بٹ نے بھی کنگنا رناوت کو کھری کھری سُنا دی تھیں اوراس کی پوسٹ کو شہرت سمیٹنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

منیب بٹ نے کہا بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے یہ سب صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے کہا گیا ہے، یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے کے بعد کنگنا رناوت دماغی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

Comments are closed.