ہری پور، معمولی تنازعہ پر 2 نوجوان قتل
ہری پور(یاورحیات)معمولی تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا.
دوہرے قتل کی واردات نواحی علاقہ بیڑ کے گاؤں چینتری میں پرانی دشمنی کے باعث کی گئی، دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ میں دونوں پارٹیوں کے دو افراد قتل ہوئے.
ایک پارٹی کی طرف سے قتل ہونے والوں میں محمد آصف ولد مقبول الرحمان عمر 32 سال ساکناں چینتری بیڑشامل ہےجبکہ دوسری مخالف پارٹی کے مقتول وسیم بہادر ولد شیر بہادر قتل ہوئے.
وسیم بہادر کی عمر 36 سال ساکناں چینتری بیڑ ہریپور ہے زرائع کے مطابق گزشتہ روز وسیم اور محمد آصف میں کسی بات پر توں تکرار ہوئی تھی.
جس پر مبینہ طور پر محمد آصف آج جب موٹر سائیکل پر بیٹھا تھاتو وسیم نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔بعد اذاں آصف کے ورثاء نے فائرنگ کرکے وسیم کو قتل کر دیا.
تھانہ بیڑ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے موقع سے نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سنٹر ہری پورمنتقل کیا.
دونوں لاشوں کو ضروری قانونی کاروائی اور پوسٹ مارٹم کےبعد تدفین کے لیے دونوں گروپوں کے حوالہ کردیا گیا اور دونوں گروپوں کے خلاف زیردفعہ 302کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی.
Comments are closed.