پاکستانی مصنوعات کیلئے بزنس سینٹر بنایا جائیگا، بلال اکبر
الریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو بہتر انداز کے ساتھ متعارف کروانے کے لئے سعودی عرب میں بزنس سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان انوسٹر فورم اور پاکستان کلچرل گروپ کے ارکان سے ملاقات کے دوران کیا.
پاکستانی سفیر بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بڑی مارکیٹ ہے جس میں پاکستانی مصنوعات کی گھپت کو ممکن بنانے کے لئے بزنس سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا.
اسکے علاوہ پاکستانی اشیاء کی نمائش کر کے متعارف کروایا جائے گا اس سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ پاکستانی ثقافتی سرگرمیوں کو بھی یہاں بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا.
اس موقع پر پاکستان انوسٹر فورم کے ارکان نے کہا کہ پاک سعودی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کاروباری افراد کو مناسب ماحول فراہم کرکے بہتری لائی جاسکتی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سینکڑوں کاروباری پاکستانی حضرات ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ اظہر داہر سمیت دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے.
Comments are closed.