اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی بات پکی ہو گئی


کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) شوخ چنچل اداکارہ صبور علی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف ادکارہ علی انصاری کی ہوگئیں، دونوں کی منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر اعلان کیا گیا۔

اداکارہ صبور علی نے خود اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا،انسٹاگرام پر علی انصاری کے ساتھ منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صبور علی نے لکھا ‘بات پکی، ہو گئی ہے۔

انھوں نے لکھا کہ اپنے خاندانوں کی مرضی کے ساتھ میں ایک زبردست انسان کے ساتھ ایک نئی زندگی کی جانب بڑھنے والی ہوں،دوسری طرف علی انصاری نے بھی انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی۔

علی انصاری کا کہانا تھاکہ بات پکی، صحیح بات تو یہ ہے کہ اس وقت مجھ پر مختلف جذبات کا غلبہ ہے، مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں، آج کے بعد صبور کو تنہا نہیں چلنا پڑے گا۔

انہوں نے سورة الذاریات کی ایک آیت کا ترجمہ بھی پوسٹ میں دیا ‘ہر چیز کے ہم نے جوڑے بنائے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو’ نیا بننے والا جوڑا اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث بہت مقبول ہے۔

صبور علی نے ستمبر 2019 میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی کے سوال پر کہا تھا کہ وہ مردوں میں سب سے پہلے ان کے بات کرنے کا انداز غور کرتی ہیں، جس کے بعد وہ اپنے ہاتھ پیر دیکھتی ہیں کیوں کہ ان کے لیے لڑکوں کے ہاتھ اور پیر صاف ہونے چاہیے۔

انھوں نے منگنی کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں منگنی نہیں کروں گی، کروں گی تو سیدھا شادی کروں گی، میں منگنی پر یقین نہیں رکھتی ، 26سالہ صبور علی نے مارچ 2021میں اپنے بہن سجل علی کے ساتھ کیریئر شروع کیا۔

صبور علی نے ایک پروگرام کہا تھا کہ ایمن خان کی شادی کے بعد منال خان پر شادی کرنے کا دباو آیا ہے، اسی طرح سجل علی کی شادی کے بعد ان پر بھی شادی کا دباو ہے مگر انہوں نے دباو کو ذہن پر سوار نہیں کیا اس چیز کو۔

Comments are closed.