پاکستان نے زمبابوے کو 4 رنز سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
ہرارے(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان نے آخری میچ میں زمبابوے کو24رنز سے ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز 2 ایک سے جیت لی.
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کو 164 رنز کا ہدف دیاتھا جواب میں زمبابوے کی 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا سکی.
پاکستان کی طرف حسن علی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ 2 وکٹیں حارث روف اور ایک حسنین کے حصے میں میں آئی.
اس سے قبل اوپنرز محمد رضوان اور شرجیل خان میدان میں اترے، اوپننگ پارٹنر شپ زیادہ دیر نہ چل سکی اور شرجیل خان جانگوے کی بال پر مزربانی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، انہوں نے 18 رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم نے 46 گیندوں پر 52 رنز بنائے، اس طرح ٹی 20 میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ بابر اعظم نے 54 میچوں میں 2 ہزار رنز مکمل کئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی نے 56 میچز میں 2 ہزار رنز بنائے تھے۔
کپتان اپنا اعزاز پانے کے بعد آخری اوور میں آوٹ ہوئے۔ فخر زمان صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یوں 3 وکٹوں کے نقصان پر شاہینوں نے 20 اوورز کے اختتام پر 163 رنز بنائے۔
قبل ازیں ٹاس جیتنے پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، آصف علی، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو آؤٹ کر کے شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.