ٹھیک سے بیٹھو لوگ کیا کہیں گے؟ صبا قمر

کراچی( ویب ڈیسک) صبا قمر ان ادکاراؤں میں شامل ہے جو فلم اور ڈرامہ نہ بھی کررہے ہوں تو سوشل میڈیا پر حاضری لگا کر خبروں میں زندہ رہتے ہیں۔

اب کی بار پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے ترکی کے شہر استنبول سے اپنی تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر صبا قمر نے کسی ر پُرآسائش گاڑی میں بیٹھے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنا ہیئر اسٹائل بھی تبدیل کیا ہوا ہے تصویر کے زریعے لوگوں کو بتایا ہے کہ وہ ترکی میں موج کررہی ہیں۔

صباقمر نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ٹھیک سے بیٹھو لوگ کیا کہیں گے۔جبکہ دوسری تصویر کے لئے انہوں نے لکھا کہ لو بیٹھ گئی ٹھیک سے۔

صبا قمر کی تصاویر کو کچھ ہی دیر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے پسند کیاہے۔جبکہ رواں ہفتے بھی اداکارہ کی ترکی سے شیئر کی گئیں تصاویر کو تقریباً دو لاکھ بار پسند کیا گیا تھا۔

https://www.instagram.com/p/COAyt3rBZcw/?igshid=1tr4ops23djvz

لو بیٹھ گئی ٹھیک سے۔ صبا قمر کی یہ لائن عورت مارچ کے ایک نعرے سے مستعار لی گئی ہے عورت مارچ کے پوسٹر پر بہودہ سے تصویر میں لڑکی ٹانگیں پھیلا کر بیٹھی تھی اور ساتھ لکھا تھا لو بیٹھ گئی ٹھیک سے۔

Comments are closed.