شعیب ملک ہے یا ‘جن؟ ویڈیو دیکھیں، ادکارائیں بھی بول پڑیں


لاہور( سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان اور اسٹار آل راونڈری شعیب ملک نے اپنے فُل باڈی ورک آوٹ کی ویڈیو شیئر کر کے سب کوحیرت میں ڈال دیا ہے ، آل راونڈر فٹنس کیلئے اتنی سخت محنت کرتاہے۔

سابق کپتان نے شعیب ملک نے جِم میں شولڈر، لیگ، بیک، ایبز اور فیٹ برن کی ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ سخت مشقیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شعیب ملک نے اپنی ویڈیو کے ساتھ مداحوں سے سوال بھی پوچھا کہ آپ لوگوں کا جِم روٹین کیا ہے۔ سابق کپتان کی خود کو فٹ رکھنے کے لئے بھرپور محنت کو دیکھ کر زیادہ تر لوگوں نے تعریفی کمنٹس لکھے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شعیب ملک کے اکاونٹ پر ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور شعیب ملک کی تعریفیں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شعیب ملک کی ویڈیو پر اداکارہ اشنا شاہ اور حمیمہ ملک نے بھی کمنٹ کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی نے بھی شعیب کی تعریف کی ہے۔

ایک مدح نے لکھا ہے شعیب بھائی اسی لئے فیلڈنگ میں کیچ نہیں چھوڑتے اور ان کے فیلڈنگ ایریا میں چوکا لگا نا ناممکن ہوتاہے ، آپ کی فٹنس کیلئے یہ ایکسر سائز دیکھ کر حیرت ہوئی ، باقی کھلاڑیوں کو بھی شعیب ملک کی پیروی کرنی چایئے۔

Comments are closed.