پاکستان اور زمبابوے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلیں گے


ہرارے ( سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے جس کیلئے ہرارے میں، قومی اسکواڈ کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔

کوچز یونس خان اور وقاریونس کی زیر نگرانی پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ زمبابوے کے لیے ہرارے میں ٹریننگ کا آغاز کردیا، زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کے لیے قومی اسکواڈ نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے ہرارے میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بیٹنگ اور بولنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کی، زمبابوے کی ٹیم بھی جنوبی افریقہ میں فاتح پاکستان سے مقابلے کے لیے تیاریاں کر رہی ہیں۔

سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئٹنی سیریز کے بعد دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کیلئے پاکستان سے نئی کمک زمبابوے پہنچے گی۔

پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز جیت کر اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا بہترین موقع ہے اور جنوبی افریقہ کو ہرانے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

Comments are closed.