پاکستان ٹیم ٹیسٹ او ر ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے زمبابوے پہنچ گئی
ہرارے :پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے زمبابوے پہنچ گئی ہے 21سے بیٹ اور بال کے مقابلے شروع ہو جائیں گے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 23،21 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 اپریل اور دوسرا 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، شین ولیمز زمبابوے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
جبکہ ٹیم میں برینڈن ٹیلر اور کریگ ایرون کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیم زمبابوے میں دونوں سیریز جیت کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی اور کھلاڑیوں کی رینکنگ بہتر بنا سکتی ہے تاہم یہ ضروری نہیں کہ میزبان ٹیم ترنوالہ ثابت ہو۔
Comments are closed.