شاہد آفریدی کا شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ


کراچی ( ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسٹار آل راونڈر شعیب ملک کی ٹیم میں شامل کرنے کا کردیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جیت پر ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، جیت کے باوجود مڈل آرڈر کو ریویو کرنا ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم مڈل آرڈر میں کافی عرصہ سے مشکلات کا شکار ہے، اس لئے شعیب ملک کو ایک بار پھر ٹیم میں شامل کرنے پرغور کیا جائے۔

واضح رہے جنوبی افریقہ کے خلاف میچز میں بھی مڈل آرڈر جدوجہد کرتی دکھائی دی ہے اور گزشتہ روز سیریز کے آخری میچ میں بھی پاکستان یکطرفہ جیت کی طرف بڑھ رہا تھا پھر بابر اور فخر کے آوٹ ہوتے ہی اوپر تلے4کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔

خاص کر نیا ٹیلنٹ کے نام سے مشہور کئے گئے حیدر علی کی کارکردگی بہت خراب ہے جس نمبر پر یونس خان اور شعیب ملک گرتی وکٹوں کے آگے ڈٹ جاتے تھے اس نمبر پر حیدر علی آتے ہی آوٹ ہو کر ٹیم کیلئے مزید مشکلات پیدا کردیتے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد آصف بھی پوری سیریز میں کوئی خاطر خواں پرفارمنس دینے میں ناکام رہے ہیں اور مڈل آرڈ ر بار بار کلپس کرتا دکھائی دیاہے۔

Comments are closed.