مسلم لیگ ن سعودی عرب کا ڈسکہ میں ضمنی الیکشن جیتنے پر اجلاس
ریاض (زمینی حقائق ڈاٹ کام )سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 75 میں ضمنی الیکشن جیتنے کی خوشی میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شرکاء نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی عوامی کی نمائندہ جماعت ہے.
سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن الخرج کے صدر چوہدری امانت علی کی جانب سے ڈسکہ میں ضمنی الیکشن این اے 75 میں سیدہ نوشین افتخار کی کامیابی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا.
اجلاس میں پی ایم ایل این ریاض کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی اس موقع پر چوہدری امانت علی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کی واحد سیاسی نمائندہ جماعت ہے جو پاکستان کو نوازشریف کی قیادت میں بہتر انداز میں چلا سکتی ہے.
انھوں نے کہا ن لیگ ملکی مسائل کو حل کر سکتی ہے سمندر پار پاکستانی ہمیشہ نواز شریف کے ہراول دستہ رہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو خوشحال بنانے میں جو کردار میاں نوازشریف ادا کر سکتے ہیں اور کوئی نہیں کرسکتا.
نوازشریف ایک عوامی لیڈر ہیں جو قوم کی امنگوں کے مطابق کام کرتے ہیں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا نے کہا کہ این اے 75 ڈسکہ کی عوام نے جس طرح اعتماد کا اظہار کیا ہے اسی طرح آئندہ الیکشن میں پورے پاکستان سے عوامی حمایت سے مسلم لیگ ن برسراقتدار آئے گی.
ان کا کہنا تھا کہ جو معاشی ترقی کا جو سفر رک چکا یے اسے دوبارہ بحال کرے گی اجلاس سے زاہد لطیف سندھو مرزا منیر بیگ طاہر سلیم اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.
Comments are closed.