اداکارہ ‘میرا’ شوہر کی گارنٹی پر امریکی اسپتال سے ہوٹل منتقل
کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان کی مقبول فلمی اداکارہ ‘میرا’ کو شوہر کی گارنٹی پر اسپتال سے ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے اور آج وہ امریکہ سے واپس پاکستان کیلئے روانہ ہوگی.
اس حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کاکہناہےکہ وہ مینٹل اسپتال میں داخل نہیں ،اپنے سسرال میں ہیں، جھوٹی بے بنیاد خبریں نہ پھیلائی جائیں.
امریکی ڈاکٹر سے بدتمیزی، دھمکی آمیز گفتگو اور ڈاکٹر سے پروٹوکول کے ناجائز مطالبات اور غیرمتوازن گفتگو کی بنیاد پر لانگ آئی لینڈ نیویارک کے اسپتال میں داخل رہیں.
فلمسٹار میرا کو اُن کے پاکستانی نژاد شوہر کیپٹن نوید نے 50؍ہزار ڈالرز کی گارنٹی دیکر اسپتال سے اس شرط پر ایک ہوٹل میں منتقل کروالیا ہے کہ میرا اگلے 48؍گھنٹوں میں امریکا چھوڑ دیں گی.
رپورٹ کے مطابق خلیج کی ایک ایئرلائن سے وابستہ کیپٹن نوید میرا کی گارنٹی دینے کے بعد لانگ آئی لینڈ کے ہوٹل میں میرا کے ساتھ مقیم ہیں، اطلاعات کے مطابق میرا کی امریکا سے روانگی کیلئے 9؍اپریل(یعنی آج) کی ایک پرواز پر ان کی سیٹ بک کرالی گئی ہے.
رپورٹ کے مطابق میرا کے سسر راجہ پرویز نے ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سے بدتمیزی اور اسپتال میں داخل کیے جانے کے واقعہ اور 50؍ہزار ڈالرز کے بانڈ کی تفصیلات کی تصدیق کی ہے.
انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اُن کے بیٹے کیپٹن نوید سے شادی کے باعث میرا کو گرین کارڈ حاصل ہوا اور اس کے علاوہ دبئی میں اقامہ اور ایئرلائن سے مفت ٹکٹ اور سفر کی سہولیات بھی حاصل ہیں.
میرا کو جلد از جلد امریکا چھوڑنے کی شرط پر اسپتال میں اُن کی مرضی کے خلاف داخلے اور گارنٹی پر ریلیز کرنے کے واقعہ سے واضح ہوتا ہے کہ میرا کو امریکا کی شہریت حاصل نہیں بلکہ امریکی گرین کارڈ حاصل ہے.
ان کے شوہر کی گارنٹی پر ریلیز کرکے انہیں 48؍گھنٹوں میں امریکا چھوڑنے کی شرط عائد کی گئی ہے، دوسری طرف میرا کی والدہ نے گزشتہ روز وزیراعظم سے میرا کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی.
Comments are closed.