وفاقی تعلیمی اداروں میں بھرتی کیلئے آن لائن درخواستیں مطلوب
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹ / گیریژن) ڈائریکٹوریٹ نے انڈکشن 2021 کے لئے درخواستیں وصول کرنے کا آغاز کردیا۔
ترجمان واجد مسعود کے مطابق ٹیسٹنگ سروس ایجنسیوں کی خدمات حاصل کرنے پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کرنے کی وجہ سے متبادل طریقہ اختیار کیا گیا ہے.
اعلامیہ کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹ / گیریژن) ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی نے نہایت مختصر عرصے میں اپنا ہی انڈکشن سافٹ ویئر تیار کرلیا اور اس کا آغاز کردیاہے۔
ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ امیدواروں سے 22 اپریل 2021 تک آن لائن بھرتی پورٹل پر درخواستیں وصول کرے گا، اس دوران امیدوار متعلقہ معلومات بھی حاصل کر سکیں گے.
فوری اور بروقت شکایات کے ازالے کے لئے بھرتی پورٹل میں شکایات کے سدباب کی سہولت بھی فراہم کرکے اسے زیادہ موثر اور صارف دوست بنایاگیاہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لئے عمر میں نرمی ، مضمون/ ڈگری، ڈیٹا داخل کرنے اور مختلف اہل افراد کے لئے فیس میں رعایت سے متعلق سوالات کو ایک ہی کلک سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں-
بتایا گیا ہے کہ بھرتی ٹیسٹ کے لئے پیپرپیٹرن اور نصاب ویب سائٹ https://www.fgei-cg.gov.pk/ پر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
امیدوار بھرتی پورٹل https://fgeirecruitment.com/ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
Comments are closed.