سعودی ولی عہدکے ساتھ 4 جہاز،102 رکنی وفد، وزیر اعظم ان کی گاڑی ڈراہیو کریں گے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کی تیاریاں مکمل سکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 اور 17 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے جب کہ معزز مہمان کو ائیرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس لے جانے کیلئے 2 پلان تشکیل دیے گئے ہیں۔
ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی چلائیں گے، دوسرے پلان کے مطابق معزز مہمان ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوں گے، سعودی ولی عہد وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد 4 طیاروں کے ساتھ لینڈ کریں گے، پاکستانی فضائی حدود میں معزز مہمان کے طیارے کو جے ایف 17 پروٹوکول حصار میں لیں گے اور پاکستان آمد پر انہیں جے ایف 17 تھنڈر سے سلامی بھی دی جائے گی۔
معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی جس کے بعدوزیراعظم عمران خان ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جب کہ ایوان صدر میں عشایہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ 102 افراد کا وفد ہوگا جن میں سے کچھ مہمان اسلام آباد کے نجی ہوٹلز میں قیام کریں گے اور اس سلسلے میں 8 ہوٹلز کی بکنگ کی گئی ہے۔
مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے 123 شاہی محافظ پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں جو اسلام آباد کے 8 ہوٹلز کی نگرانی بھی کریں گے جب کہ وزیراعظم ہاؤس اور 8 نجی ہوٹلز کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستانی حکومت نے سعودی وفد کے لیے 300 لینڈ کروزرز مختص کی ہیں، معزز مہمان کو 5 حصاروں پر مشتمل وی وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 80 کنٹینرز پر سعودی ولی عہد کا سامان 90 ٹرکوں میں پہنچایا گیا جن میں ان کے ذاتی استعمال کی اشیاء سمیت کافی مشین بھی پاکستان پہنچادی گئی ہے جب کہ محمد بن سلمان کے ذاتی استعمال کیلئے کچھ گاڑیاں بھی سعودی عرب سے پاکستان پہنچا دی گہی ہیں۔
Comments are closed.