باغ میں ایک ہی گھر کے 14 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
باغ آزاد کشمیر(شوکت خان تیمور)آزاد کشمیر کے شہر باغ میں ایک ہی گھر کے14 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
اس حوالے سے ترجمان کورونا سنٹر باغ کے مطابق متاثرہ فیملی نےایک دوران فوتگی کے دوران ایس او پیز کو نظر انداز کیا گیا.
ترجمان کا کہنا ہے فوتگی کے دوران ان افراد کا جن دیگر افراد سے میل جول ہوا ہےکنٹکٹ میں آنے والے ان افراد کے مزید ٹیسٹ لئے جارہے ہیں.
بتایا جاتا ہے کہ یہ کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی ایف او باغ کی تحریک پر گل بادشاہ چوک اور قرب و جوار کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے تاکہ مزید پھیلاو روکا جا سکے.
ترجمان ڈی ایچ او آفس کی جانب سے سب شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں.
Comments are closed.