گلگت بلتستان میں2ماہ کیلئے دفعہ144نافذ
گلگت(زمینی حقائق ڈاٹ کام) گلگت میں نلتر کے علاقے میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد کشیدہ صورتحال کے باعث گلگت کے ساتھ ساتھ بلتستان میں بھی دفعہ144نافذ کردی گئی ہے۔
چندروز قبل نلتر میں ایک مسافر وین پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد مسلسل کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں دو ماہ تک فائرنگ کرنے، ہتھیار لے کر چلنے اور نمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔
فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی بتایا گیا تھااور پولیس نے مقدمے میں نامزد 16 افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جارہی ہے تاہم کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے دفعہ 144نافذ کی گئی۔
Comments are closed.